ﻧﺠﺎﻧﮯ ﮐﺘﻨﯽ ﻣﺤﺒﺖ ﺗﮭﯽ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻧﻔﺮﺕ ﻣﯿﮟ
ﮐﺌﯽ ﺩﻋﺎﺅﮞ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﺗﮭﯽ__ ﺑﺪ ﺩﻋﺎ ﺍﺱ ﮐﯽ
------
اکیلا پن جھیـل کـر تو دیکھیں
پھر محسوس ھوگا درد تنھائی کا
------
رہنے دے مجھے یوں الجھا سا تجھ میں
سُنا ہے سلجھ جانے سے دھاگے الگ ہوجاتے ہیں
------
یہ اور بات کہ زخموں سے دل لگی ہے مجھے
مگر تمہارے وار__ کی داد دیتی ہوں
------
اس نے اک خاص تناسب سے محبت بانٹی
میرے حصے میں ہمیشہ ہی دلاسے آئے
------
مجھے کیا معلوم تھا کہ تیری محبت
پہلے یوں پھر یوں اور اب یوں توڑے گی
------
سچ کو تمیز ہی نہیں بات کرنے کی
جھوٹ کو دیکھوں کتنا میٹھا بولتا ہے
------
Romantic, Sad, Love Shayari
رات ہوتے ہی میری ہجر گزیدہ آنکھیں
تیرے خوابوں کے تعاقب میں نکل جاتی ہیں
------
عہد رفاقت ٹھیک ہے لیکن مجھ کو ایسا لگتا ہے
تم تو میرے ساتھ رہو گے میں تنہا رہ جاؤں گا
------
اے بت تراش، عشق کو حیرت میں ڈال دے
پتھر کی آنکھ سے کوئی آنسو نکال دے
------
میرے لب اُس کے تقدس میں ہلتے ہی نہیں
اُسے کہو میری آنکھوں میں اِظہار محبت دیکھے
------
چھوٹی چھوٹی بات پے مجھ پے تہمت لگا دیتے ہیں
ساتھ چلنے والے پتہ نہیں کس بات کی سزا دیتے ہیں
------
2 Lines Romantic, Sad, Love Shayari
عشق تجھے تاوان میں کیا چاہیے
میری بازیابی کیلئے کیا جان چاہیے
------
ان ہاتھوں کی لکیروں میں وہ ملال ہیں
آکے دیکھو، ذرا بہتے ہوئے اشکوں کا اپنا جلال ہے
------
تم میری آنکھ کے تیور نہ بُھلا پاؤ گے
ان کہی بات کو سمجھو گے تو یاد آؤں گا
------
کچھ یاد کر کے آنکھ سے آنسو نکل پڑے
مدت کے بعد گزرے جو اُس کی گلی سے ہم
------
روح مٹی سے یا مٹی روح سے تنگ ہے
دونوں کے بیچ شاید سکون و امن کی جنگ ہے
------
اُس کے تِل پے یوں بہکے بہکے سے تصورات تھے میرے
کیا یہ تِل ہے ؟ ہاں تِل ہے واہ تِل ہے کیا تِل ہے قاتِل ہے
------
وہ جو بچھڑا تو ایسا لگتا ہے
میری منت کا دھاگہ ٹوٹ گیا
------
اتنی شدت کی بغاوت ہے میرے جذبوں میں
میں کسی روز محبت سے مکر جاؤں گا
------
urdu love poetry, urdu love quotes, 2 lines romantic love poetry, love shayari, sad poetry, urdu poetry images, Ishq Shayari